حجاب کے حق میں 17سالہ لڑکے کی پولیس سے تکرار

باحجاب طالبات کسی کا کیا بگاڑ سکتی ہیں؟ لڑکے کا پولیس اہلکاروں سے سوال


Web Desk February 18, 2022
پولیس اہلکاروں نے لڑکے سے غصے سے بات کی اورجانے کوکہا:فوٹو:اسکرین گریب

HYDERABAD: کرناٹک میں حجاب پرپابندی کیخلاف کالج کا 17 سال کا طالب علم میدان میں آگیا اورپولیس سے الجھ پڑا۔

کرناٹک میں طالبات کے حجاب لینے پرعائد پابندی پربھارت کی مشہور و معروف شخصیات توخاموش ہیں لیکن مقامی کالج کا ایک 17 سالہ طالب علم حجاب کے حق میں پولیس اہلکاروں سے الجھ گیا۔

بھارتی میڈیا پرنشرویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 17 سال کا طالب علم پولیس اہلکاروں کوکہہ رہا ہے کہ طالبات کوحجاب کے ساتھ کلاس میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ موجود لڑکے نے پولیس والوں سے سوال کیا کہ باحجاب طالبات کسی کا کیا بگاڑ سکتی ہیں۔ ان کا سال ضائع ہونے سے بچایا جائے اورکلاسز لینے کی اجازت دی جائے۔

پولیس اہلکارجواب میں لڑکے سے غصے سے بات کرتے اوراسے کالج کے گیٹ کے سامنے سے ہٹاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔