بالی وڈ میں شروع کےدن مشکل تھے دپیکا پڈکون

ابتدائی دنوں میں خود ہی میک اپ کرنا اورہئیراسٹائل بنانا پڑتا تھا، دپیکا پڈکون


ویب ڈیسک February 21, 2022
آجکل نئے آنے والے اداکارسب سیکھ کرآتے ہیں،دپیکا پڈکون:فوٹو:فائل

RAWALPINDI: بالی وڈ کی متعدد 100 کروڑ فلموں کی ہیروئن دپیکا پڈکون کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں شروع کے دن مشکل تھے۔

بھارتی میڈیا کوانٹرویو میں بالی وڈ کی سپراسٹاردپیکا پڈکون نے کہا کہ بالی وڈ میں میرے اورکترینہ کیف کے شروع کے دن مشکل تھے۔

دپیکا پڈکون کا کہنا تھا کہ بالی وڈ میں کیرئیرکا آغاز کیا تواپنا میک اپ اورہئیراسٹائل خود کرنا پڑتا تھا۔میں اورکترینہ کیف دونوں فلموں میں اپنے کپڑے استعمال کرتے تھے۔ ہمارا کوئی مینجریا پی آرایجنٹ بھی نہیں تھا لیکن ہم آہستہ آہستہ سیکھتے چلے گئے۔

دپیکا پڈکون نے کہا کہ آج کل آنے والے نئے اداکاراوراداکاراؤں کوسب کچھ سیکھا جاتا ہے۔ کس طرح کھڑے ہونے ہے، بولنا اورچلنا ہے۔ کس بات کا جواب دینا ہے کس کا نہیں۔ یہ دوربہترہے کہ سب سیکھ کرلوگ آتے ہیں۔

دپیکا پڈکون نے2007 میں میگا اسٹارشاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم اوم شانتی اوم کی تھی جوسپرہٹ ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔