ایران میں جنگی طیارہ گرکرتباہ2پائلٹس سمیت3 افراد ہلاک

طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث تباہ ہوا، ایرانی فوجی حکام


ویب ڈیسک February 21, 2022
طیارہ اسکول کے قریب ایک میدان میں گرکرتباہ ہوا،ایرانی حکام:فوٹو:فائل

ایران میں جنگی طیارہ گرنے کے نتیجے میں2 پائلٹس سمیت3 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایران کے شہرتبریز میں جنگی طیارہ گرنے سے2 پائلٹس اورایک شہری ہلاک ہوگیا۔شہری کھڑی ہوئی گاڑی میں بیٹھا تھا جوطیارے کا ملبہ گرنے سے ہلاک ہوا۔

ایرانی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث تباہ ہوا۔ طیارہ ٹریننگ کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔حکام نے مزید کہا کہ طیارے کے پائلٹ صادق فلاحی اورعلی رضا حنیف زاد نے شہری آبادی کوجانی نقصان سے بچانے کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دی۔

طیارہ اسکول کے قریب ایک میدان میں گرکرتباہ ہوا۔طیارہ تباہ ہونے کے واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں