روس یوکرین کشیدگی عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا بٹ کوائن کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 99 ڈالر کی سطح عبور کر گئی


ویب ڈیسک February 22, 2022
[فائل-فوٹو]

JERUSALEM: روس یوکرین کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے اعلان اور یوکرین کے جوابی اعلان کے بعد دنیا بھر میں معیشت کو زور دار دھچکا لگا، جس کے سب سے زیادہ اثرات عالمی مارکیٹ میں نظر آئے۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 99 ڈالر کی سطح عبور کر گئی، ٹریڈنگ کے دوران لندن برینٹ خام تیل 99 ڈالر 25 سینٹس جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 96 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب بٹ کوائن کی قیمت بھی 37 ہزار ڈالر کی نفسیاتی حد سے نیچے آگئی اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اس کی قیمت میں تقریبا 6.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں