یوکرین کا فوجی طیارہ گر کرتباہ5 افراد ہلاک

حادثے کا شکارہونے والے طیارے میں 14 افراد سوار تھے،یوکرینی حکام


ویب ڈیسک February 25, 2022
یوکرین کا فوجی طیارہ دارالحکومت کیف کے قریب گرکرتباہ ہوا:فوٹو:انٹرنیٹ

RAWALPINDI: یوکرین کا فوجی طیارہ دارالحکومت کیف کے قریب گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی نے یوکرین کی ایمرجنسی سروسز کے حوالے سے بتایا کہ یوکرین کا ایک فوجی طیارہ دارالحکومت کیف کے قریب گرکرتباہ ہوگیا۔ طیارے میں 14 افراد سوارتھے۔

یوکرینی حکام کے مطابق طیارے کے حادثے میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ دوسری جانب یوکرین کے مختلف علاقوں میں روسی فوجیوں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ روسی طیاروں نے مختلف مقامات پربمباری بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔