روسی صدر پیوٹن سے یوکرین پرحملے روکنے کوکہا ہے فرانسیسی صدر

روسی صدر سےیوکرین کی صورتحال پر دوٹوک اورواضح گفتگو ہوئی، فرانسیسی صدر


ویب ڈیسک February 25, 2022
روسی صدر سے یوکرین کے صدرسے رابطہ کرنے کو کہا ہے،فرانسیسی صدر:فوٹو:فائل

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن سے رابطہ کرکے یوکرین پرحملے روکنے کو کہا ہے۔

برسلز میں میڈیا سے گفتگو میں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ روسی صدرپیوٹن سے یوکرین کی صورتحال پر بات چیت دوٹوک اورواضح تھی۔ روسی صدر سے یوکرین پرحملے ختم کرنے کو کہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روسی صدر سے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے صدر سے رابطہ کریں اوربحران کے حل پربات کریں۔

فرانسیسی صدر کے مطابق روسی صدرسے بات کی درخواست یوکرین کے صدر نے کی تھی کیونکہ روسی صدر سے ان کی رابطے کی کوششیں ناکام رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں