روس کاجنگی طیارہ مار گرایا یوکرین

یورپی یونین، آسٹریلیا اورجاپان نے بھی روسی بینکوں، کمپنیوں اورروسی شخصیات پرپابندیاں عائد کردیں


ویب ڈیسک February 25, 2022
مغربی ممالک نے یوکرین فورسز کوفوجی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے:فوٹو:انٹرنیٹ

یوکرین کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف میں روس کا جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔

یوکرین کی وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق روسی فوجی طیارے کو مارگرایا گیا۔ روسی طیارہ کودارالحکومت کیف میں نشانہ بنایا گیا۔طیارہ کا ملبہ عمارت پرگرنے سے عمارت کوآگ لگ گئی۔

دوسری جانب یوکرین کے دارالحکومت کیف میں متعدد دھماکے سنے گئے۔ہزاروں افراد روسی حملوں کی زد میں آئے شہروں سے محفوظ مقامات کی طرف جانے کی کوشش کررہے ہیں۔کیف میں کرفیونافذ ہے جبکہ سیکڑوں افراد نے رات بنکرز میں گزاری۔

یورپی یونین، آسٹریلیا اورجاپان نے بھی روسی بینکوں، کمپنیوں اورروسی شخصیات پرپابندیاں عائد کردیں۔ مغربی ممالک نے یوکرین فورسز کوفوجی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں