ملالہ یوسفزئی کا روس سے یوکرین پرحملے فوری روکنے کا مطالبہ

جنگ سے ہونے والے نقصان کی تلافی نہیں کی جاسکتی، ملالہ یوسفزئی


ویب ڈیسک February 25, 2022
جنگوں سے پہنچنے والا نقصان ناقابل تصورہوتا ہے،ملالہ یوسفزئی:فوٹو:انٹرنیٹ

ISLAMABAD: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے روس سے یوکرین پرحملے فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے ٹویٹ میں کہا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ جنگوں سے پہنچنے والا نقصان ناقابل تصور ہوتا ہے جس کا ازالہ نہیں کیا جاسکتا۔



جنگ میں شہری مرتے ہیں اورگھر، اسکولزاورعبادت گاہیں تباہ ہوتی ہیں۔ لوگوں کوکسی بھی چیز سے زیادہ امن، استحکام اوروقار کی ضرورت ہے۔

ملالہ نے روس سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرین کیخلاف جاری حملے فوری طورپربند کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں