کنگنا رناوت کا شو ’لاک اپ‘’بگ باس‘ کی سستی کاپی قرار

کنگنا رناوت کا شو بالکل بگ باس جیسا ہے ، سوشل میڈیا صارفین


ویب ڈیسک March 01, 2022
بگ باس کی میزبانی بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کرتے ہیں، فوٹوفائل

سوشل میڈیا صارفین نے کنگنا رناوت کے شو ''لاک اپ'' کو سلمان خان کے شو ''بگ باس'' کی سستی کاپی قرار دے دیا۔

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے فلموں کے بعد ''لاک اپ'' نامی شو کے ذریعے ڈیجیٹل ڈیبیو کیا ہے۔ اس شو میں شوبز سے تعلق رکھنے والی ٹوٹل 14 مشہور شخصیات حصہ لے رہی ہیں جب کہ کنگنا رناوت اس شو کی میزبان ہیں۔ یہ شو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز آلٹ بالا جی اور ایم ایکس پلیئر پر دکھایا جارہا ہے۔

''لاک اپ'' کی پہلی قسط دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اسے بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین رئیلیٹی شو ''بگ باس'' کی سستی کاپی قرار دے دیا۔ جس کی میزبانی بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئٹر پر کنگنا کے شو کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شو سست اور بورنگ ہے۔ صارف نے ''لاک اپ'' کا موازنہ ''بگ باس'' سے کرتے ہوئے کہا کہ دیکھنے میں یہ شو بالکل بگ باس جیسا ہے اور پہلے ہی دن سے لڑائیاں شروع ہوگئیں۔

ایک صارف نے شو کی پروڈیوسر ایکتا کپور سے سوال پوچھا مجھے بتائیں ایکتا کہ یہ شو بگ باس سے کس طرح مختلف ہے۔ صارف نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ شو بگ باس کا سستا ورژن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔