حریم شاہ پر شیر نے حملہ کردیا ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص شیر کو قابو کرنے کی کوشش کرتا ہے


ویب ڈیسک March 01, 2022
شیر کا غصہ دیکھ کر حریم شاہ چلاتی ہیں فوٹواسکرین گریب

کراچی: پاکستان کی مقبول ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ پر شیر کا حملہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

حریم شاہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک ہال نما کمرے میں موجود ہیں اور اسی وقت ایک آدمی شیر کو لے کر وہاں آتا ہے اور شیر اچانک حریم شاہ پر حملہ کردیتا ہے جس پر ٹک ٹاک اسٹار ڈر کر وہاں سے ہٹ جاتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر کے ساتھ موجود شخص شیر کو قابو کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن بپھرا ہوا شیر ایک بار پھر حریم شاہ پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ شیر کا غصہ دیکھ کر حریم شاہ چلاتی ہیں اور وہاں موجود دوسرا شخص حریم شاہ کو شیر سے بچانے کی کوشش کرتا ہے۔

شیر کا غصہ دیکھ کر کمرے میں کافی سارے لوگ آجاتے ہیں جو شیر کو قابو کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حریم شاہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں کچھ بھی نہیں لکھا کہ یہ واقعہ کہاں پیش آیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں