کیا سلمان خان نے اداکارہ سوناکشی سنہا سے خفیہ شادی کرلی

وائرل تصویر میں سلمان خان اور سوناکشی سنہا ایک دوسرے کو شادی کی انگوٹھی پہنارہے ہیں


ویب ڈیسک March 01, 2022
سوشل میڈیا پر سلمان خان اور دبنگ گرل سوناکشی سنہا کی شادی کی تصویر وائرل ہورہی ہے فوٹوانڈین میڈیا

بھارتی میڈیا میں بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور اداکارہ سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی کی خبریں وائرل ہورہی ہیں جنہوں نے سلو میاں کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کبھی اپنی فلموں اور کبھی شادی نہ کرنے کی خبروں کی وجہ سے اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ تاہم اس بار ''بھائی جان'' کی خفیہ شادی کی خبر نے مداحوں کو شدید حیرت میں مبتلا کردیاہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر سلمان خان اور دبنگ گرل سوناکشی سنہا کی شادی کی تصویر وائرل ہورہی ہے۔ تصویر میں دونوں دلہا دلہن بنے ایک دوسرے کو شادی کی انگوٹھی پہنارہے ہیں۔



سلو میاں اور سوناکشی کی یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور لوگ سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں کرنے لگے کہ سلو میاں اور سوناکشی سنہا نے خفیہ شادی کرلی ہے۔ تاہم کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے ہم آپ کو اس خفیہ شادی کی حقیقت بتاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان نے اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ سے خفیہ تیسری شادی کرلی؟

بھارتی میڈیا کا سلومیاں کی خفیہ شادی کے حوالے سے کہنا ہے کہ سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی یہ تصویر جعلی ہے اور اسے فوٹوشاپ پر ایڈیٹ کرکے جان بوجھ کر وائرل کیا گیا ہے۔ لہذا سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی محض ایک افواہ ہے اور کچھ نہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب کسی اداکار کی تصویر ایڈیٹنگ سافٹ ویئر پر ایڈٹ کرکے اس کی خفیہ شادی کی افواہیں پھیلائی گئی ہوں۔ کچھ ماہ قبل مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان اور اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کی تصویر بھی ایڈٹ کر کے دونوں کی خفیہ تیسری شادی کی خبریں پھیلائی گئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔