یوکرین پر روسی فوج کی شیلنگ میں بھارتی طالب علم ہلاک

نوین بیکری کی دکان پر قطار میں کھڑا تھا جب اسے روسی فوج کا ایک شیل لگا


ویب ڈیسک March 01, 2022
نوین نامی نوجوان یوکرین میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہا تھا، فوٹو: بھارتی میڈیا

کراچی: یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں روسی فوج کی شیلنگ میں بھارت سے تعلق رکھنے والا میڈیکل کا طالب علم نوین ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوکرین کے شہر خارکیف میں تعلیم کی غرض سے مقیم بھارتی طالب علم شیلنگ کے دوران شدید زخمی ہوگیا۔ طالب علم نوین کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

نوین کے کلاس میٹ نے بتایا کہ نوین بیکری کی دکان سے سامان لینے کے لیے قطار میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کر رہا تھا کہ روسی فوج نے حملہ کردیا اور ایک شیل نوین لگا۔

نوین کی ہلاکت کے بعد دیگر بھارتی طلبا کو ہوسٹل سے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک 900 سے زائد بھارتی یوکرین سے انخلا کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

نوین بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلیم حاصل کرنے یوکرین آیا تھا اور خارکیف نیشنل میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے چوتھے سال کا طالب علم تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔