سلمان خان کیسا تھ خفیہ شادی کی خبروں پر سوناکشی سنہا کا ردعمل

چند روز قبل سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں


ویب ڈیسک March 05, 2022
چند روز قبل سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں فوٹوفائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ کے سلو میاں کے ساتھ خفیہ شادی کی خبروں پر سوناکشی سنہا نے بالآخر خاموشی توڑ دی۔

گزشتہ چند روز قبل بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں۔ دونوں کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں سلمان خان دولہا اورسوناکشی سنہا دلہن بنی ہوئی تھیں۔

تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دونوں کی خفیہ شادی کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔ بعد ازاں بھارتی میڈیا نے دونوں کی خفیہ شادی کی تردید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ تصویر جعلی ہے اور کسی نے تصویر کو ایڈٹ کرکے اسے وائرل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا سلمان خان نے اداکارہ سوناکشی سنہا سے خفیہ شادی کرلی؟

سلمان خان نے اپنی اور سوناکشی سنہا کی شادی کی خبر کے حوالے سے تو کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا۔ تاہم سوناکشی سنہا نے ان خبروں پر ردعمل دیا ہے۔ سوشل میڈیا کے جس اکاؤنٹ پر یہ ایڈٹ شدہ تصویر شیئر کی گئی تھی سوناکشی سنہا نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ لوگ بیوقوف ہیں جو اصل اور جعلی تصویر میں فرق نہیں کرسکتے؟



واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب کسی اداکار کی تصویر ایڈیٹنگ سافٹ ویئر پر ایڈٹ کرکے اس کی خفیہ شادی کی افواہیں پھیلائی گئی ہوں۔ کچھ ماہ قبل مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان اور اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کی تصویر بھی ایڈٹ کر کے دونوں کی خفیہ تیسری شادی کی خبریں پھیلائی گئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔