ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

ندیم افضل چن نے لاہور بلاول ہاؤس میں پی پی چیئرمین سے ملاقات کر کے شمولیت اختیار کی، باضابطہ اعلان آج کریں گے


ویب ڈیسک March 05, 2022
ندیم افضل چن تحریک انصاف کی قیادت سے ناراض تھے (فوٹو فائل)

ISLAMABAD: وزیر اعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن نے لاہور میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور باضابطہ شمولیت اختیار کی البتہ وہ باضابطہ شمولیت کا آج اعلان کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت سے قبل وہ پی پی پی پنجاب کے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز تھے، انہوں نے 19 اپریل 2018 کو عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔


خیال رہے کہ رواں برس 14 جنوری کو وزیراعظم کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ 'میں نے وزیراعظم کے ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے'۔


مستعفیٰ ہونے سے 4 روز قبل ندیم افضل چن نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے کان کنوں کے بہیمانہ قتل پر کہا تھا کہ 'اے بے یار و مدد گار معصوم مزدوروں کی لاشیں۔۔۔ ۔میں شرمندہ ہوں'۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔