امریکا نے روس سے اقتصادی جنگ چھیڑ دی ہے ترجمان پوٹن

روس امریکا کے اس اقدام کے ردِعمل میں وہ سب کچھ کرے گا جو اس کے مفادات کے دفاع میں ضروری ہوں گے، ترجمان روسی صدر


ویب ڈیسک March 09, 2022
ترجمان روسی ایوان صدر، ڈمیتری پیسکوف، [فائل-فوٹو]

روسی ایوان صدر کریملن نے کہا ہے کہ امریکہ نے اپنے اقدامات سے روس کیخلاف اقتصادی جنگ کا اعلان کردیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق کریملن کے ترجمان ڈمتری پیسکوف کا یہ بیان امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے روسی تیل اور گیس کی درآمدات پر پابندی عائد کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

مزید پڑھیے: جو بائیڈن نے روسی تیل اور گیس کی تمام درآمدات پر پابندی لگا دی

پیسکوف نے کہا، "صورتحال ایک گہرے تجزیے کی متقاضی ہے۔اگر آپ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ روس امریکا کے اس اقدام کے ردِعمل میں کیا کرنے جا رہا ہے تو جواب یہ ہے کہ روس ہر وہ ضروری اقدام کرے گا جو اس کے مفادات کے لیے ضروری ہوں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے یقینی طور پر روس کے خلاف اقتصادی جنگ کا اعلان کیا ہے اور وہ اس جنگ کو اور بھڑکا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں