باکسر نادر بلوچ بھی گھر کی دہلیز پر لٹ گئے

واقعہ اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا


ویب ڈیسک March 09, 2022
(فوٹو: فیس بک)

لاہور: شہر قائد میں ڈکیتوں کا راج برقرار ہے مسلح افراد نے انٹرنیشنل پروفیشنل باکسر نادر بلوچ کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر باکسر نادر بلوچ کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا۔

ڈبلیو بی سی چیمپئین نادر بلوچ کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں اے ٹی ایم سے پیسے نکال کر گھر آرہا تھا تاکہ گھر کی دہلیز پر پہنچا تو ڈاکوؤں نے رقم کا تقاضہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے صرف بینک سے پیسے جو نکلوائے ان کا مطالبہ کیا، موبائل اور والیٹ دینے لگا تو ڈاکوؤں نے منع کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔