محمد حفیظ نے شاہ رخ خان کا کونسا تحفہ آج تک سنبھال کر رکھا ہے

جب بھی ان ٹرافیز کو دیکھتا ہوں تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے، محمد حفیظ


ویب ڈیسک March 11, 2022
جب بھی میں ان ٹرافیز کو دیکھتا ہوں تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ، محمد حفیظ فوٹوفائل

کراچی: پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے حال ہی میں بتایا ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کون سا تحفہ آج تک سنبھال کر رکھا ہے۔

کرکٹر محمد حفیظ نے حال ہی میں ایک آن لائن شو کے دوران کرکٹ میں جیتی گئی ٹرافیوں اور انعامات کے بارے میں بتایا۔ میزبان نے حفیظ سے ان کے گھر میں سجی ٹرافیوں سے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا یہ تمام ٹرافیز میری زندگی کی اچیومنٹس ہیں اور میں بہت فخر محسوس کرتاہوں کہ میں پاکستان کے لیے اپنی خدمات دے سکا۔

حفیظ نے کہا میں نے پاکستان کے لیے میچز جیتے اور پاکستان کے لوگوں کے لیے خوشیاں اکٹھی کیں۔ لہذا جب بھی میں ان ٹرافیز کو دیکھتا ہوں تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔

میزبان نے حفیظ کی الماری میں سجی ایک منفرد سی ٹرافی سے متعلق پوچھا کہ یہ ٹرافی آپ نے کسی جنگ کی تیاری کے لیے رکھی ہے؟ تو کرکٹر حفیظ نے اس ٹرافی سے متعلق بتاتے ہوئے کہا جب میں نے آئی پی ایل (انڈین پریمئر لیگ) کا پہلا سیزن کھیلا تھا تو شاہ رخ بھائی نے ہم سب کو ایک ایک تحفہ دیا تھا جو کہ بنیادی طور پر ایک نائٹ سوونیئر تھا۔



محمد حفیظ نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی جانب سے دیا گیا یہ خوبصورت تحفہ آج تک اپنے پاس سنبھال کر رکھا ہے۔ اپنی ٹرافیز سے متعلق محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ یہ ساری زندگی کی وہ اچیومنٹس ہیں جن سے اللہ نے مجھے نوازا۔
[ytembed videoid="HB_z6vqGCQk"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں