بھارت جیسا غیر ذمہ دار ملک کیسے ایٹمی صلاحیت رکھ سکتا ہے معید یوسف

بھارتی میزائل کا غلطی سے فائر ہو جانے کی بھارتی وضاحت بھی مشکوک ہے، مشیر قومی سلامتی امور


ویب ڈیسک March 12, 2022
معید یوسف نے بھارت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا—فائل فوٹو

وزیر اعظم کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ 9 مارچ کو انہونہ اور خطرناک واقعہ ہوا، بھارت سے ایک سپر سانک میزائل 250 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے پاکستان میں گرا، ایسا غیر ذمہ دار ملک کیسے ایٹمی صلاحیت رکھ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کیسا ملک ہے کہ جس کا میزائل چل گیا اور وہ 3 دن بعد وضاحت کر رہا ہے اور نئی دہلی کو پاکستان کو اعتماد میں لینے کی بھی توفیق نہیں ہوئی۔

معید یوسف نے کہا کہ ہم دنیا کو متعدد مرتبہ بھارت کےناقص دفاعی نظام کی طرف توجہ دلاتے رہے ہیں، بھارت میں اکثر یورینیم کی خریدوفروخت کے واقعات دنیا کے سامنے آئے ہیں، بھارت کے ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات خطے سمیت دنیا بھر کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

مشیر قومی سلامتی امور نے دنیا اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ بھارتی غیر ذمہ داری کی انتہا ہے کہ انہوں نے ایک ایٹمی ملک پر میزائل برسا دیا، یہ ایک بہت سنجیدہ واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میزائل کا غلطی سے فائر ہو جانے کی بھارتی وضاحت بھی مشکوک ہے، بھارتی میزائل 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں گرا، بھارتی میزائل کا روٹ عالمی فضائی روٹ تھا اور اس واقعے کے وقت کمرشل فلائٹس محو پرواز تھیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں