یومِ پاکستان پریڈ مشق راولپنڈی کا متبادل ٹریفک پلان جاری

راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی گاڑیاں سید پور روڈ سے وفاقی دارالحکومت میں داخل ہوں گی


Staff Reporter March 12, 2022
16، 18 اور 20 مارچ کو پریڈ گراؤنڈ میں ریہرسل کی جائے گی (فوٹو، ایکسپریس)

یومِ پاکستان پریڈ تقریب کی ریہرسل کے لیے راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 16، 18 اور 20 مارچ کو پریڈ گراؤنڈ میں ریہرسل کی جائے گی جس کے لیے کھنہ پل، فیض آباد، مری روڈ، ڈبل روڈ اور گلشن دادن خان روڈ بند رکھی جائے گی۔ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی گاڑیاں سید پور روڈ سے وفاقی دارالحکومت میں داخل ہوں گی۔

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کو نائنتھ ایونیو سے اسلام آباد میں داخلے کی اجازت ہوگی، راولپنڈی داخل ہونے والی گاڑیاں آئی جے پی روڈ کیرج فیکٹری سے داخل ہوں گی اور کھنہ پل سے آنی والی ٹریفک تڑامڑی چوک سے اسلام آباد میں داخل ہوم سکیں گی۔



 

جبکہ کھنہ پل سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک صادق آباد اور راولپنڈی روڈ سے بھی اسلام آباد داخل ہوں گی، راولپنڈی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ رات 3 بجے سے لے کر دن 3 بجے تک بند رکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں