کراچی کی پچ اسپنرز کے لیے ساز گار ہوجائے گی آسٹریلوی کھلاڑی

الیکس کیری کا کہنا ہے کہ ہمارے دو اسپنرز اور مچل اسٹارک اس میچ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں


Sports Reporter March 13, 2022
الیکس کیری نے کہا پاکستان کے فاسٹ بولرز کی کچھ گیندیں ریورس سوئنگ بھی ہوئیں (فوٹو، فائل)

آسٹریلوی کھلاڑی الیکس کیری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں آگے چل کر وکٹ اسپنرز کے لیے ساز گار ہوجائے گی جس کا ہمیں فائدہ ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکس کیری نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ فیصلہ کن بھی ثابت ہوسکتا ہے، دوسرے دن بھی بیٹنگ جاری رکھنے کی حکمت عملی بنائی تھی، وکٹ میں تبدیلی ہوتی نظر آرہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے دوسرے دن بھی ہمارے بیٹرز نے زبردست بیٹنگ کی، گیم پلان کے مطابق بیٹنگ کی، اننگز ڈیکلیئر کرنے کا ذہن میں نہیں تھا، نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ جلدی رنز بنانے کے اعتبار سے آسان نہیں، اتوار کو پاکستان کے فاسٹ بولرز کی کچھ گیندیں ریورس سوئنگ بھی ہوئیں، وکٹ میں اب بھی تھوڑی رمق نظر آرہی ہے۔

الیکس کیری نے کہا ہوسکتا ہے اگلے دنوں میں وکٹ کا رویہ بہتر ہو جائے، ہمارے دو اسپنرز اور مچل اسٹارک اس میچ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ہم میچ میں پاکستان کی تمام بیس وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، یہی پلان ہے، میں نے اپنی وکٹ ضائع کی جس کا افسوس ہے، سنچری کرتا تو زیادہ اچھا لگتا، سیریز میں ابھی بہت کرکٹ باقی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں