نوجوان کرکٹرز کو حوصلہ دیکر اچھے نتائج کی امید رکھ سکتے ہیںبابراعظم

عبداللہ شفیق کی اننگز غیر معمولی تھی، جس پر انہیں سراہا جانا چاہئے،کپتان


ویب ڈیسک March 16, 2022
(فوٹو: کرک انفو)

SHEIKHUPURA: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ کھیل میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں کوشش ہے کہ نوجوان کرکٹرز کو حوصلہ دیں تاکہ اچھے نتائج آسکیں۔

کراچی ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد کپتان بابراعظم نے کہا کہ اچھی کاکردگی کاتسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کررہے ہیں، چوتھے روز عبداللہ شفیق نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، وکٹ پر رنز بنانا بلکل آسان نہیں تھا لیکن انہوں نے خود کو منوایا ہے۔

بابراعظم نے کہا کہ چوتھے روز جلد دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہوجانے کے بعد اچھی شراکت کی ضرورت تھی، اللہ کا شکر ہے کہ میں اور عبداللہ شفیق یہ شراکت قائم کرنے میں کامیاب رہے۔ عبداللہ شفیق کی اننگز غیرمعمولی تھی، جس پر انہیں سراہا جانا چاہیے۔

آسٹریلیا کے خلاف 196 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلنے والے کپتان بابراعظم نےمزید کہا کہ کوشش کرتے ہیں کہ ٹیم کو حوصلہ دیا جائے، اتار چڑھاؤ توآتے رہتے ہیں تاہم اچھی کارکردگی پر خوشی ہے۔

کپتان نے شائقین کرکٹ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں قومی ٹیم کے فینز ہمیں کبھی مایوس نہیں کرتے اور ہر کھلاڑی کو بہت پیار دیتے ہیں، امید ہے کہ ان کی محبتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔