عوام میرے ساتھ کھڑی ہے اس سازش کا مقابلہ کروں گا وزیراعظم

میں کسی صورت میں اس خرید و فروخت کے سامنے نہیں جھکوں گا، عمران خان


ویب ڈیسک March 17, 2022
—فائل فوٹو

وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے ناراض نور عالم سمیت 25 ایم این ایز سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود کے حوالے سے کہا ہے کہ عوام میرے ساتھ کھڑی ہے اور اس سازش کا مقابلہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی صورت میں اس خرید و فروخت کے سامنے نہیں جھکوں گا۔

خیال ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب متحدہ اپوزیشن پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لاچکی اور ساتھ ہی اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ کا اعلان کرچکی ہے۔

سیاسی منظر نامے پر تازہ ترین پیش رفت کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف کے نور عالم سمیت 25 ایم این ایز سندھ ہاؤس اسلام آباد میں کھل کر عوام کے سامنے آگئے۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں