کراچی میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 5بچوں سمیت 6افراد جاں بحق

آگ سے 5جھونپڑیاں مکمل طورپرتباہ ہوگئیں


ویب ڈیسک March 18, 2022
جھونپڑیوں میں آتشزدگی کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا:فوٹو:آن لائن

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں شانتی نگرمیں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے5بچے اورخاتون جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع شانتی نگرمیں ایک جھونٹپری میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیگرجھونپٹریوں کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ سے جھلس کے ایک خاتون اور4بچے جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق بچوں میں 9سالہ کامران،11سالہ فرحان،12سالہ صائمہ اور8سالہ طیبہ شامل ہیں۔آگ سےجھلسنے والے ایک بچے کواسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈ نے موقع پرپہنچ کرآگ پرقابو پالیا۔آتشزدگی سے 5جھونپڑیاں مکمل طورپرتباہ ہوگئیں۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں