امریکا میں ٹرک کی وین کوٹکرگالف کھلاڑیوں سمیت9افراد ہلاک

حادثے کا شکارٹرک 13 سالہ لڑکا چلا رہا تھا


ویب ڈیسک March 18, 2022
ٹرک تیزرفتاری کے باعث وین سے ٹکرایا:فوٹو:انٹرنیٹ

امریکی ریاست ٹیکساس میں منی ٹرک اوروین میں تصادم سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرک نے وین کوٹکرماردی جس کے نتیجے میں نیومیکسیکو یونیورسٹی کی گالف ٹیم کے6 ارکان اورکوچ سمیت 9افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منی ٹرک 13سال کا لڑکا چلا رہا تھا۔ٹرک میں اسپئیرٹائرلگا ہوا تھا جوبریک لگنے پرصحیح طورپررک نہ سکا اورٹرک وین سے جا ٹکرایا۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ حادثہ معلوم ہوتا ہے جس میں کسی مجرمانہ پہلو کا امکان نہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں