لاہور میں خاتون نے سوتن کو قتل کردیا

پولیس نے ملزمہ زینب کو گرفتار کر لیا


ویب ڈیسک March 18, 2022
پولیس نے ملزمہ زینب کو گرفتار کر لیا

LONDON: لوئر مال کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے سوتن کو قتل کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملزمہ زینب کو گرفتار کرلیا۔

مرنے والی سوتن کی شناخت 40 سالہ نازیہ کے نام سے ہوئی۔ شوکت نامی شہری کی دو بیویاں تھیں جن کا گھریلو ناچاقی پر آپس میں لڑائی جھگڑا ہوا۔

زینب نامی خاتون نے نازیہ کے گلے میں شیشہ مارا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کےلیے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔