معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی انوکھی خواہش

اداکارہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ اپنی انوکھی خواہش کا اظہار کرتی نظر آرہی ہیں


ویب ڈیسک March 19, 2022
مداحوں نے ہانیہ عامر کی خواہش کو عجیب وغریب قرار دے دیا (فوٹو، فائل)

کراچی: نامور اداکارہ وگلوکارہ ہانیہ عامر نے اپنے جنم دن کے موقع پر رکشہ چلانے کی خواہش ظاہر کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے جنم دن کے موقع پر رکشہ چلانے کی خواہش ظاہر کرتی نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے ایک دن ٹریکٹر چلاؤں اور میں اپنی سالگرہ پر رکشہ چلانا چاہتی ہوں۔

انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ہانیہ عامر کسی سے اپنی خواہش کا اظہار کررہی ہیں جس پر مذکورہ شخص نے ہی کہا کہ رکشے کا انتظام تو میں نے کردیا ہے۔

اداکارہ کی اس خواہش پر مداحوں نے کمنٹس کے انبار لگا دیے، کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یہ عجیب وغریب خواہش ہے۔

خیال رہے کہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں، آئے دن ان کی نئی ویڈیوز یا تصاویر وائرل ہوتی ہیں، حالیہ دنوں انہیں کسی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا جسے پرستاروں نے خوب سراہا بھی تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔