بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 115 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی


Sports Reporter March 25, 2022
بابر اعظم نے کہا کہ مثبت سوچ کے ساتھ جیت کا عزم لیے میدان میں اترے تھے (فوٹو، فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں ایک اسپیل کے دوران وکٹیں گرنے سے کینگروز کو حاوی ہونے کا موقع ملا، شکست کی ایک وجہ یہ بھی بنی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بابراعظم نے کہا کہ مثبت سوچ کے ساتھ جیت کا عزم لیے میدان میں اترے تھے، وکٹیں گرنے پر مہم کمزور پڑگئی، ساجد خان کے ساتھ کھیلتے ہوئے بھی اچھے اسٹروکس سے ہدف کا تعاقب جاری رکھا۔

انہوں نے بتایا کہ پِچ دونوں ٹیموں کے لیے ایک جیسی تھی، پہلی اننگز میں ایک اسپیل کے دوران وکٹیں گرنے سے کینگروز کو حاوی ہونے کا موقع ملا، غلطیوں سے سبق سیکھیں گے۔

کپتان کا مزید کہنا تھا کہ نعمان علی اچھی بولنگ کرتے ہوئے آرہے تھے، اس لیے ان کو زاہد محمود پر ترجیح دی، حسن علی میچ ونر ہیں، کبھی اچھے کرکٹرز سے بھی پرفارمنس نہیں ہوتی، یہ سب کھیل کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 115 رنز سے شکست دی۔ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے اپنے نام کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی اور کراچی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا اور دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں