علیحدگی کی خبروں پر احد رضا کے سامنے ’’سجل سجل‘‘ کے نعرے

احد رضا میر جیسے ہی اسٹیج پر آئے تو پرستاروں نے ان کی اہلیہ اداکارہ سجل علی کے نعرے لگانا شروع کردیے


ویب ڈیسک March 25, 2022
خبریں زیر گردش ہیں کہ احد رضا میر اور سجل علی کے درمیان طلاق ہوچکی ہے (فوٹو، فائل)

ISLAMABAD: شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان مبینہ طلاق کی خبروں پر مداحوں نے بھی اپنا ردعمل دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار احد رضا میر نے دبئی ایکسپو میں شرکت کی اور جیسے ہی وہ اسٹیج پر آئے تو پرستاروں نے ان کی اہلیہ اداکارہ سجل علی کے نعرے لگانا شروع کردیے۔ مداحوں کو ''سجل، سجل'' کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ احد نے شرکا سے بات کرنے کی کوشش کی تو مداحوں نے شور مچانا شروع کردیا جس کی وجہ سے اداکار چند لمحوں کے لیے رکے اور پھر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ انٹرنیٹ پر اس طرح کی خبریں زیر گردش ہیں کہ احد رضا میر اور سجل علی کے درمیان طلاق ہوچکی ہے تاہم دونوں اسٹارز نے تاحال اس ضمن میں کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

حالیہ دنوں سجل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے نام سے احد رضا کا نام ہٹایا جس کے بعد مبینہ علیحدگی کی خبریں پھیلیں۔ یاد رہے کہ سجل اور احد دو سال قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ ہر کوئی اُن کی جانب سے وضاحت کا منتظر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔