لاہور میں خوفناک ٹریفک حادثہ 3 نوجوان جاں بحق

جاں بحق نوجوانوں کی عمریں 18 سے 20 سال ہیں، پولیس


ویب ڈیسک March 31, 2022
جاں بحق نوجوانوں کی عمریں 18 سے 20 سال ہیں، پولیس۔ فوٹو:فائل

کراچی: مغل پورہ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقہ مغل پورہ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے، جاں بحق نوجوانوں کی عمریں 18 سے 20 سال ہیں، جاں بحق نوجوان میں سے 2 مزنگ اور 1 انار کلی کا رہائشی ہے جب کہ ان میں سے ایک کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق تینوں موٹر سائیکل سوار نوجوان مغل پورہ پل کی طرف جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی سریوں سے بھرے ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم ہوا اور اس کے نیچے آنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، پولیس نے لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیں۔

پولیس ایس ایچ او مغل پورہ سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تاہم حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضہ میں لے کر تھانہ منتقل کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں