یوکرین میں روسی فوج نے اپنا ہی طیارہ مار گرایا

یوکرین میں روسی فوجیوں کے حوصلے پست ہیں لیکن صدرپوٹن کےمشیرانہیں سچ بتانے سے ڈرتے ہیں، سربراہ برطانوی خفیہ ایجنسی


ویب ڈیسک March 31, 2022
یوکرین میں روسی فوجیوں کے حوصلے پست ہیں،چیف برطانوی خفیہ ایجنسی:فوٹو:فائل

یوکرین میں روسی فوجیوں نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا۔

برطانیہ کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سر جیرمی فلیمنگ نے بیان میں کہا کہ یوکرین میں روسی فوج نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا۔ یوکرین میں لڑنے والے روسی فوجیوں کے حوصلے پست ہیں اور وہ احکامات پرعمل نہیں کررہے ہے۔

برطانوی انٹلیجنس چیف نے مزید کہا کہ یوکرین میں روس کے لئے صورتحال انتہائی خراب ہے لیکن صدرپوٹن کے مشیرانہیں سچائی بتاتے ہوئے ڈرتے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ روسی صدرنے یوکرین کے بارے میں غلط اندازہ لگایا تھا۔

انہوں نے کہا یوکرین میں روسی فوجی دلبرداشتہ ہیں ان کے پاس اسلحے کی کمی ہے اوروہ غصے اورمایوسی کے عالم میں اپنے ہی ہتھیار تباہ کررہے ہیں اوراحکامات ماننے سے انکارکررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔