نام نہاد بینرز لگانے والوں سے لڑنے کیلئے ایم کیوایم کے کارکنان تیار رہیں خالد مقبول صدیقی

حکومت سے ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ مانگ کر جاگیردارانہ نظام کو ایک رول میں ختم کردیں گے، رہنما ایم کیو ایم


ویب ڈیسک April 07, 2022
کنوینر ایم کیو ایم (فائل فوٹو)

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنان مخالفت میں بینرز لگانے والوں سے لڑنے کے لیے تیار رہیں۔

ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد سے متصل پارک میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے وفاق اور صوبے سے الگ الگ مطالبات منوائے، اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے سے مطالبات منوانا بہت ضروری تھا۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاد بینرز لگانے والوں سے لڑنے کیلئے ایم کیوایم کے کارکنان تیار ہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اب ہم حکومت میں جانے کے بجائے ڈپٹی اسپیکر شپ مانگ لیں گے اور ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ ملا تو سب سے پہلے نام نہاد جاگیردارانہ سسٹم ایک رولنگ میں ختم کردیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندگی اور پاکستان کا مستقبل ایم کیوایم ہے۔

اجلاس سے ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ امریکا کے جھنڈے جلانے اور ہمیں ہراساں کرنے سے پی ٹی آئی جیت نہیں سکتی، ہم وقت پر ہر چیز کا جواب شائستہ انداز میں دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں