پی ٹی آئی منحرف اراکین کی تاحیات نااہلی کا صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ میں 12 اپریل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سماعت کرے گا


ویب ڈیسک April 09, 2022
سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا —فائل فوٹو

KURIANWALA: سپریم کورٹ آف پاکستان نے منحرف اراکین کی تاحیات نااہلی کے صدارتی ریفرنس کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منحرف اراکین کی تاحیات نااہلی کے اطلاق کیلیے صدراتی ریفرنس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ کرے گا۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت 12 اپریل کو ہوگی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس اسپیکر کو جمع کرادیا

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کروانے کے لیے ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرایا۔ جو پارٹی چئیرمین عمران خان کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔

یہ ریفرنس پی ٹی ائی کے چیف ویب عامر ڈوگر نے اسپیکر کے حوالے کیا۔ جس میں 20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی ہے ۔ ریفرنس کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 'منحرف اراکین پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے، میڈیا رپورٹس کے متعلقہ اراکین نے پی ٹی آئی چھوڑ کر اپوزیشن پارٹیز میں شمولیت اختیار کر لی۔

متن میں کہا گیا کہ منحرف اراکین کو شوزکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے لیکن شوزکاز نوٹس کا خاطر جواب نہیں دیا گیا۔ یفرنس میں استدعا کی گئی کہ منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی کاروائی کا آغاز کیا جائے۔

واضح رہے کہ منحرف اراکین کیخلاف کارروائی کیلئے صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔