کراچی میں حساس ادارے کا اہلکار بن کر گھومنے والا جعلساز گرفتار پولیس

ملزم فرحان بھٹی نے علاقے میں اپنی دھاک بٹھا رکھی تھی اور لوگ اس کے احکامات ماننے پر مجبور تھے


Staff Reporter April 17, 2022
گرفتار ملزم علاقے میں کیمو فلاج یونیفارم پہن کر گھومتا تھا (فوٹو، ایکسپریس)

KARACHI: شہرقائد کے علاقے پاپوش نگر میں پولیس نے کارروائی کرکے حساس ادارے کا اہلکار بن کر گھومنے والے جعلساز کو گرفتار کرلیا جس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے پاپوش نگر علاقے سے ایک نوجوان کی گرفتاری عمل میں آئی جو خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرتا تھا۔ ایس ایچ او پاپوش انسپکٹر سعود نے بتایا کہ پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم فرحان بھٹی کو گرفتار کیا جو کیمو فلاج یونیفارم پہن کر اور کیپ لگا کر گھوم رہا تھا۔

ایس ایچ او نے کہا کہ جب ملزم سے باز پرس کی تو وہ پولیس کو مطمئن نہیں کرسکا جبکہ اس کے پاس سے برآمد ہونے والے اسلحے کا لائسنس طلب کیا تو وہ بھی غیر قانونی نکلا، پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔

سعود کا کہنا تھا کہ ملزم علاقے میں لوگوں کو اپنے آپ کو حساس ادارے کے اہلکار کی حیثیت سے متعارف کراتا تھا اور اس کی یونیفارم دیکھ کر لوگ بھی اس کے احکامات ماننے پر مجبور ہوجاتے تھے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔