چلتی ٹرین کے نیچے آنے والی خاتون معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی

میں دوبارہ پیدا ہوئی ہوں، حادثے کا شکار خاتون


ویب ڈیسک April 20, 2022
خاتون چلتی ٹرین کے نیچے آگئی

GAZA: ارجنٹائن کے ریلوے اسٹیشن ٹرین کے انتظار میں کھڑی خاتون مسافر اچانک ریل کے نیچے آئیں مگر وہ معجزانی طور پر محفوظ رہیں، حادثے کی سامنے آنے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے رونگٹے کھڑے کردئیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ایک خاتون ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کا انتظار کررہی تھی کہ اچانک اس کی طبعیت خراب ہوئی اور وہ لڑکھڑاتے ہوئے چلتی ٹرین کے نیچے آگئی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کو ٹرین کے نیچے آتا دیکھ کر اسٹیشن پر کھڑے مسافروں نے اوسان خطا ہوگئے اور انہوں نے چیخ و پکار شروع کردی۔

حادثے کا علم ہوتے ہی ٹرین ڈرائیور نے ٹرین روکی اور مسافروں نے اسٹیشن عملے کیساتھ ملکر خاتون کو ٹرین کے نیچے سے نکالا جو بلکل صحیح سلامت تھی اور اسے بس معمولی سے زخم آئے تھے۔

ارجنٹائن کی خاتون جس طرح ٹرین کے نیچے آکر زندہ بچنے میں کامیاب ہوئی ہے، ایسا لگتا ہے 'جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے' والا محاورہ اسی خاتون کیلئے کہا گیا ہو۔



خاتون کو زندہ اور صحیح سلامت دیکھ کر ہر آنکھ حیرت زدہ تھی، جب اسے اسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹروں نے خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی اور اسے اتبدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈسچارج کردیا۔

خاتون کی شناخت کنڈیلا کے نام ہوئی جنہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے نہیں پتہ کہ میں کیسے زندہ بچی مگر حادثے میں بچنے کے بعد مجھے لگتا ہے میں دوبارہ پیدا ہوئی ہوں'۔

کنڈیلا کا کہنا تھا کہ 'میرا بلڈپریشر ڈاؤن ہوا میں بے ہوش ہونے لگی، جس کے بعد میں نے اپنے آگے کھڑے ہوئے شخص کا سہارا لیکر سنبھلنے کی کوشش کی مگر ایسا ہو نہ سکا اور میں لڑکھڑاتی ہوئی ٹرین کے نیچے آگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔