آئی ایم ایف حکام سے مذاکرات کیلیے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل برطانیہ روانہ

دیگر وزراء سید نوید قمر، شیری رحمان اور مشیر برائے کشمیر قمر زمان قائرہ بھی ہمراہ ہیں


ویب ڈیسک April 21, 2022
ون ٹائم سفر کے لیے مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا۔

LOS ANGELES: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، پیپلزپارٹی کے وزراء سید نوید قمر، شیری رحمان اور مشیر برائے کشمیر قمر زمان قائرہ کے ہمراہ برطانیہ روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وزراء اور مشیر لندن جانے والی برٹش ایئر ویز کی پرواز نمبر بی اے 2260 کے ذریعے برطانیہ روانہ ہوئے۔

وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل پر تھا جن کا نام ون ٹائم سفر کے لیے وفاقی کابینہ نے ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی تھی اور ایف آئی اے ہیڈکوارٹر نے نیو اسلام آباد انڑنیشنل ائیرپورٹ سمیت امیگریشن حکام کو ان پر سے سفری پابندی اٹھائے جانے کے بارے آگاہ کیا تھا۔

معلوم ہوا ہے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف سے میٹنگ کے لیے بھی جانا ہے تاہم پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پہلے ہی برطانیہ میں ہیں اور وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل سمیت پیپلزپارٹی کے تینوں رہنما نوید قمر، شیری رحمان اور قمر زمان قائرہ کی بلاول زرداری کے ہمراہ لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں میاں نوازشریف سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کے لیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں