ای سی ایل کاغیر ضروری استعمال روکنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد رولز میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا


ثاقب ورک April 22, 2022
نئی پالیسی کے سب سے بڑے بینفشری عمران خان ہونگے،ایازصادق،ECLسے نام نکالنے کے کیسزنمٹانے کاوقت مقرر کرنیکی بھی تجویز فوٹو: فائل

حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا غیر ضروری استعمال روکنے کا فیصلہ کیا ہے انتہائی ضروری ہونے پر ہی نام شامل ہوگا۔

ای سی ایل کمیٹی کے رکن وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے کہا کہ نئی ای سی ایل پالیسی کے سب سے بڑے بینفشری سابق وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔ ذرائع وزارت قانون کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے ای سی ایل نے رولز میں ترمیم کی سفارش کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے رولز کے تحت انتہائی ضروری ہونے پر ہی نام ای سی ایل میں شامل کیا جائیگا ، ای سی ایل سے نام نکالنے کے کیسز نمٹانے کا وقت مقرر کرنے کی بھی تجویز سامنے آئی ۔

ذرائع کے مطابق ای سی ایل سے نام نکالنے کے کیسز نمٹانے کا وقت مقرر کرنے کی تجویز کئی سال سے زیر التوا درخواستوں کے باعث دی گئی ۔ ذرائع وزارت قانون نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد رولز میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔