حکومت کا تنخواہیں اور پنشن قبل از وقت دینے کا فیصلہ

ملازمین کو اپریل کی تنخواہیں اور پنشن اسی مہینے کے آخری ورکنگ ڈے میں ٹرانسفر کردی جائیں، مراسلہ جاری


ویب ڈیسک April 23, 2022
ملازمین کو اپریل کی تنخواہیں اور پنشن اسی مہینے کے آخری ورکنگ ڈے میں ٹرانسفر کردی جائیں، مراسلہ جاری (فوٹو: فائل)

حکومت نے عید کی مناسب سے سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عید کے موقع پر سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن مہینے کے اختتام سے قبل ادا کردی جائیں گی۔ وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کو تنخواہ ایڈوانس میں دینے کے لیے کنٹرول جنرل اکاؤنٹس کو مراسلہ ارسال کردیا۔

یکم مئی کو تعطیل اور دو مئی کو اتوار ہونے کے باعث ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن ٹرانسفر نہیں ہوسکیں گی اس لیے ملازمین کو اپریل کی تنخواہیں اور پنشن اسی مہینے کے آخری ورکنگ ڈے میں ٹرانسفر کردی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں