مریم نواز کی عمرے کیلیے درخواست لاہور ہائیکورٹ کا تیسرا بنچ بھی تحلیل

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر سماعت کے لیے نیا بنچ تشکیل دے دیا


کورٹ رپورٹر April 26, 2022
لاہور ہائی کورٹ کے آج دو ججز جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی

لاہور ہائی کورٹ کے تیسرے بینچ نے بھی مریم نواز کے عمرہ پر جانے کی درخواست کی سماعت سے تیسرے بنچ نے بھی معذرت کرلی جس پر چیف جسٹس نے جسٹس باقر علی اور جسٹس سردار شمیم پر مشتمل نیا بنچ تشکیل دے دیا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے مریم نواز کی عمرے پر جانے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کی تو بنچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر نے درخواست پر کاروائی سے معذرت کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کے بینچ کی مریم نواز کے عمرے پر جانے کیلیے درخواست پر سماعت سے معذرت

فاضل جج کی معذرت کے بعد مریم نواز کی درخواست کی حد تک بنچ تحلیل ہو گیا، بنچ کے سربراہ نے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا اور سفارش کی کہ مریم نواز کی درخواست پر نیا بنچ تشکیل دیا جائے۔

نیب پراسکیوٹر فیصل بخاری نے مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کیخلاف سپریم کورٹ میں کیس اور نیب حملہ کیس بھی زیر التوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کو عمرے کیلیے پاسپورٹ واپس نہ ملنے پر نیب سے جواب طلب

انہوں نے کہا کہ ان مقدمات میں ملوث مریم نواز کے علاوہ تمام ملزمان بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں، مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر ہے، لہذا ان کی درخواست مسترد کی جائے۔

جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی جس کے نتیجے میں دو رکنی بنچ تحلیل ہوگیا اور کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی۔

چیف جسٹس نے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل نیا دو رکنی بنچ تشکیل دیدیا جس نے مریم نواز کی درخواست پر آج ہی سماعت کی، تو جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بھی ذاتی وجوہات کی بناء پر سماعت سے معذرت کرلی، جس کے نتیجے میں اس درخواست پر تیسرا بنچ بھی تحلیل ہوگیا اور فائل دوبارہ چیف جسٹس کو بھیج دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اور مریم نواز کے نام ای سی ایل سے خارج

عدالتی فیصلے کی نظیر میں اسی بنچ کے سامنے بھجوایا تھا جس نے مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے پاسپورٹ سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے نیا بنچ تشکیل دے دیا جو بدھ کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ اس درخواست پر ہائی کورٹ کا پہلے 21 اپریل کو ایک بنچ تحلیل ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں