اقوام متحدہ کے سربراہ کی روسی صدر سے ملاقات میں اہم نکات پر اتفاق

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس جمعرات کو یوکرین جائیں گے


ویب ڈیسک April 27, 2022
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جمعرات کو یوکرین جائیں گے، فوٹو: رائٹرز

لاہور: اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے روس میں صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی جس کے دوران یوکرین میں شہریوں کے محفوظ انخلا پر اتفاق کرلیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس روس کے دورے پر پہنچے جہاں انھوں نے پہلے روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف سے ملاقات کی جس کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے بھی ایک گھنٹے تک یوکرین جنگ پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں جنگ بندی پر بھی گفتگو ہوئی تاہم اس پر اتفاق نہیں ہوسکا البتہ روسی صدر نے یوکرینی شہر ماریوپول کے گیس پلانٹ میں پھنسے افراد کے بحفاظت انخلا پر اتفاق کیا۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ روسی فوج کے حصار میں ماریوپول کے آزوفسٹال اسٹیل کمپلیکس میں پھنسے لوگوں کے انخلا میں اقوام متحدہ اور ریڈکراس کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ خبر پڑھیں : اقوام متحدہ کے سربراہ روس پہنچ گئے، یوکرین میں جنگ بندی کا مطالبہ

خیال رہے کہ ماریوپول کے ایک گیس پلانٹ کے اندر ایک ہزار شہریوں اور 2 ہزار یوکرینی فوجیوں نے پناہ لے رکھی ہے جب کہ پورے شہر پر روسی فوج کا قبضہ ہے۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس روسی دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کو یوکرین جائیں گے جہاں صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات میں روسی صدر سے ہونے والی گفتگو سے بھی آگاہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں