دنیا کے پرانے ترین چڑیا گھر کی 194ویں سالگرہ کی تقریب

مشہور ماہرِ حیوانیات چارلس ڈارون بھی اپنی تحقیق کیلئے اس چڑیا گھر کا دورہ کرچکے ہیں


ویب ڈیسک April 27, 2022
[فائل-فوٹو]

لندن میں زیڈ ایس ایل نامی چڑیا گھر دنیا کا سب سے پرانا چڑیا گھر ہے جس کی آج 194 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

چڑیا گھر نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ میں کہا کہ ہمارے چڑیا گھر میں موجود جانوروں نے لاکھوں لوگوں کو وائلڈ لائف سے جڑنے کی ترغیب دلائی ہے۔

ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ لوگوں کے مسلسل تعاون کے لیے بہت بہت شکریہ اور ہمیں امید ہے کہ آپ جلد ہی دوبارہ چڑیا گھر کا دورہ کریں گے۔



چڑیا گھر کو 27 اپریل 1828 کو لندن کی زولوجیکل سوسائٹی نے کھولا تھا۔ جدید سنگاپور کے بانی سر تھامس اسٹامفورڈ ریفلز نے ہی مذکورہ بالا چڑیا کی بنیاد رکھی جبکہ عوام کیلئے دروازے 1847 میں کھولے گئے۔

اسی چڑیا گھر میں وینی نامی ایک مادہ سیاہ ریچھ رہتی تھی جس نے مصنف ایلن الیگزینڈر کو بچوں کی کلاسیکل کہانی 'Winnie The Pooh' تصنیف کرنے پر ابھارا۔

اس کے علاوہ چڑیا گھر میں 'جمبو' نامی ہاتھی بھی رہتا تھا جو Jumbo لفظ کی تخلیق کا باعث بنا اور مشہور ماہرِ حیوانیات چارلس ڈارون نے 1838 میں یہاں رہنے والے پہلے اورنگوٹان (بندروں کی ایک نسل) کا مطالعہ کرنے کے لیے اس کا دورہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔