ترک صدر کے پیغام کے باوجود وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات نہ ہوسکی

ترک صدر طیب اردوان نے سعودی عرب میں وزیراعظم شہباز شریف کو ملاقات کا پیغام دیا تھا


ویب ڈیسک April 29, 2022
ترک صدر طیب اردوان نے سعودی عرب میں وزیراعظم شہباز شریف کو ملاقات کا پیغام دیا تھا

ترک صدر طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کو سعودی عرب میں ملاقات کا پیغام بھجوایا۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد کی دعوت پر گزشتہ روز مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر ایردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کو پیغام دیا کہ آپ سے ملاقات کا خواہش مند ہوں۔ تاہم طیب اردوان کے پیغام کے باوجود ٹائمنگ کے مسائل کی وجہ سے ملاقات نہ ہوسکی۔

شہبازشریف آئندہ چنددنوں میں ترکی کا دورہ کریں گے جہاں ان کی طیب اردوان سے ملاقات ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں