انگلش کاؤنٹی میں پاک بھارت جوڑی کی شراکت توجہ کا مرکز

محمد رضوان اور چتیشور پجارا کی ایک ساتھ کھیلتے ہوئے تصاویر وائرل ہوگئیں


Sports Reporter April 30, 2022
محمد رضوان اور چتیشور پجارا کی ایک ساتھ کھیلتے ہوئے تصاویر وائرل ہوگئیں فوٹو:ٹوئٹر

TOKYO: انگش کاؤنٹی میں پاک بھارت جوڑی کی شراکت توجہ کا مرکز بن گئی۔

محمد رضوان اور چتیشور پجارا کی ایک ساتھ کھیلتے ہوئے تصاویر وائرل ہوگئیں۔ دونوں کرکٹرز سسیکس کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔

جمعہ کو ڈرہم کے خلاف میچ کے دوسرے روز آخری سیشن میں محمد رضوان نے سنچری میکر بھارتی بلے باز چتیشور پجارا کو جوائن کیا تو اس دوران لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اس تصویر پر پاکستان اور بھارت کے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ کھیل ختم ہونے تک چتیشور پجارا 128 جبکہ محمد رضوان 5 پر ناٹ آؤٹ تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔