وزیراعظم شہباز شریف اورسعودی ولی عہد کی ملاقات دوطرفہ اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم شہباز شریف کا رائل پیلس پہنچنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خود استقبال کیا


ویب ڈیسک April 30, 2022
—فوٹو: اے پی پی

MULTAN: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہی محل میں ہونے والی ملاقات کے دوران عالمی اور علاقائی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سرکاری خبررساں ادارے 'اے پی پی' کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ، اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

shahbaz crown

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کا رایل پیلس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا جہاں وزیر اعظم کو شاہی اسکوارڈ میں پیلس پہنچایا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا رائل پیلس پہنچنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خود استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔


بعدازاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم سے اپنی کابینہ اور شہباز شریف نے اپنے وفد کے ارکان کا ولی عہد کے ساتھ تعارف کرایا۔


10


بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کر کے وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں اُن کی یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابو ظبی کے ولی عہد الشيخ محمد بن زايد النہیان سے ملاقات ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |