یوکرین کی اپنے ہی علاقے خیرسون میں بمباری متعدد شہری ہلاک

یوکرین کا علاقہ خیرسون اس وقت روس کے قبضے میں ہے


ویب ڈیسک May 01, 2022
روسی دعوے پر فی الحال یوکرین کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ فوٹو : رائٹرز

یوکرین کی جانب سے اپنے ہی علاقے خیرسون کے قریب شدید بمباری کی گئی، جس میں متعدد شہری ہلاک ہوگئے۔

روسی نیوز ایجنسی کے مطابق روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین نے خیرسون کے قریب ایک سے زائد گاؤں میں شیلنگ کی، جس میں متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔

وزارت نے اس متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی کہ کتنے لوگ ہلاک یا زخمی ہوئے، یا گولہ باری کب ہوئی جبکہ رپورٹ پر اب تک یوکرین کا کوئی ردعمل نہیں آیا۔

واضح رہے کہ یوکرین کا علاقہ خیرسون اس وقت روس کے قبضے میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |