عید کے پُرمسرت موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا قوم کے نام پیغام

عید کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کپتان اور کھلاڑیوں کے تہنیتی پیغام کی ویڈیو جاری کردی


ویب ڈیسک May 03, 2022
کھلاڑیوں نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عید منائی، فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عید کے پُرمسرت موقع پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیموں کے کپتانوں اور کھلاڑیوں کے قوم کے نام پیغامات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیموں کے کپتانوں اور کھلاڑیوں نے پیغامات ریکارڈ کروائے ہیں جس کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔



کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میری اور میری پوری ٹیم کی طرف سے آپ سب کو بہت بہت عید مبارک۔ خوش رہیں اور خوب انجوائے کریں۔ محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان اور پاکستان سے باہر جتنے بھی مسلمان ہیں سب کو عید الفطر مبارک ہو۔



خواتین کی قومی کرکٹ کی کپتان نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میں امید کرتی ہوں یہ عید آپ اور آپ کے گھروالوں کے لیے بہت اچھی گزرے۔ حسن علی نے کہا کہ اس عید پر آپ کے ارد گرد جو لوگ ہیں انھیں بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔



شاہنواز دہانی، فواد خان، حارث رؤف اور خاتون کرکٹ کھلاڑی انعم امین نے بھی قوم کو عید مبارک کہا۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وہاب ریاض نے اپنی بیٹی کی مہندی لگواتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جسے صارفین نے کافی پسند کیا۔

اسی طرح شاہین شاہ آفریدی نے دعا لکھی کہ اللہ ہمارے روزوں اور عبادتوں کو قبول فرمائے۔ آمین

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں