خضدار اور لسبیلہ میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس

اس بار زلزلے کے جھٹکوں کا مرکز خضدار سے 110 کلومیٹر جنوب کی جانب تھا، زلزلہ پیماء مرکز


ویب ڈیسک May 07, 2022
(فوٹو : فائل)

بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے بعد اب آفٹر شاکس آئے ہیں جن کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے شہروں خضدار اور لسبیلہ میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جہاں زلزلے کی شدت 3.5 اور گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق اس بار زلزلے کا مرکز خضدار سے 110 کلومیٹر جنوب کی جانب تھا۔

یہ پڑھیں : بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اطلاعات کے مطابق خضدار اور ملحقہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے آئے تھے جس میں خضدار میں لوگوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں