اوکاڑہ میں ماڈل سدرہ بھائی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل

بہن سدرہ کو قتل کرنے پر مجھے کوئی شرمندگی نہیں ہے میں نے وہی کیا جو بھائی کو غیرت کے نام پر کرنا چاہیے تھا، ملزم


Web Desk May 07, 2022
بہن سدرہ کو قتل کرنے پر مجھے کوئی شرمندگی نہیں ہے میں نے وہی کیا جو بھائی کو غیرت کے نام پر کرنا چاہیے تھا، ملزم فوٹوفائل

MULTAN: اوکاڑہ میں بھائی نے اپنی بہن ماڈل سدرہ خالد کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

22 سالہ ماڈل سدرہ خالد کو اس کے بھائی حمزہ نے اس وقت غیرت کے نام پر قتل کردیا جب وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ عید منانے اوکاڑہ پہنچی تھی۔

ملزم حمزہ کا کہنا ہے کہ میں نے اکیلے سدرہ کو فائرمار کے قتل کیا اس میں اور کوئی ملوث نہیں ہے۔ بہن سدرہ کو قتل کرنے پر مجھے کوئی شرمندگی نہیں ہے میں نے وہی کیا جو ایک بھائی کو غیرت کے نام پر کرنا چاہیے تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم حمزہ کا کہنا ہے کہ میں نے بہن سدرا کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔ عدالت نے ماڈل سدرہ کے قاتل حمزہ کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تھانہ رینالہ کی پولیس نے ملزم حمزہ کو عدالت میں پیش کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔