کیشو مہاراج ایلیسا بیلی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ بن گئے

اپریل میں عمدہ پرفارمنس پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا


Sports Reporter May 09, 2022
کیشو مہاراج جنوبی افریقہ اور ایلیسا بیلی آسٹریلیا ویمن ٹیم کی کھلاڑی ہیں۔

جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج اور آسٹریلیا ویمن ٹیم کی ایلیسا بیلی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ بن گئے۔

اپریل میں عمدہ پرفارمنس پر آئی سی سی کی جانب سے انہیں گزشتہ ماہ کے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے، ان کے ساتھ عمان کے جینتندر سنگھ اور جنوبی افریقہ ہی کے سائمن بارمر کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔

ویمن کیٹیگری میں انگلینڈ کی نیٹ اسکیور اور یوگنڈا کی جینیت مبیپار بھی نامزدگی فہرست کا حصہ تھیں، ایلیسا کو ویمن ورلڈکپ میں شاندار پرفارمس پر اس اعزاز کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں