مصری فوج پر داعش کا حملہ 11 اہلکار ہلاک

مصری فورسز کے حملوں میں اب تک 1 پزار داعشی دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں


ویب ڈیسک May 09, 2022
(فوٹو فائل)مصری فوج پر داعش کا حملہ

ISLAMABAD: داعش نے دہشت گردانہ حملے میں مصر کے 11 فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی سرحد سے متصل مصری علاقے سینا میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے فوجیوں پر گھاٹ لگاکر حملہ کیا گیا۔

حملہ اتنا شدید تھا کہ 11 مصری فوجی موقع پر ہی ہلاک جب کہ پانچ زخمی ہوگئے۔

مصری فوج نے داعش کی حالیہ کارروائی کو سال کا سب سے بڑا دہشت گردانہ حملہ قرار دیا جس میں 11 فوجی ہلاک ہوئے۔

مصری حکام کا کہنا ہے کہ فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور فورسز نے دہشت گردوں کو شمالی سینا کے علاقے میں محصور کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سینا میں ایک دہائی سے داعشی دہشت گردوں کے حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں سیکڑوں مصری فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 1 ہزار دہشت گردوں کو بھی موت کے گھاٹ اتارا جاچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے 2013 میں سابق صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد دہشت گردانہ حملے تیز کردئیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں