مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 640 روپے تک پہنچ گئی

دکانداروں کا من مانی قیمت پر برائلر مرغی کا گوشت فروخت کرنے کا سلسلہ جاری


ویب ڈیسک May 11, 2022
انتظامیہ سرکاری قیمتوں پر اشیا کی فروخت میں مکمل ناکام ہے، عوام (فوٹو : فائل)

RAWALPINDI: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دکانداروں نے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں من مانا اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان میں برائلرمرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ برقرار ہے جبکہ انتظامیہ بھی سرکاری نرخوں پر اشیا کی فروخت اور بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول میں مکمل ناکام نظر آرہی ہے۔

کوئٹہ شہر میں برائلر مرغی کا گوشت مختلف قیمتوں پر فروخت کیا جارہا ہے، کچھ دکاندار فی کلو گوشت 640 جبکہ کچھ اپنی مرضی سے 620 اور 610 روپے میں فروخت کررہے ہیں۔

برائلر مرغی کی قیمت بڑھنے سے صارفین پریشان ہیں اور انہوں نے انتظامیہ سے قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں پیچھے سے مال مہنگا مل رہا ہے جس کی وجہ سے وہ بھی مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔